ہفتہ وحدت

اشعار
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Helvetica Segoe Georgia Times

وفا کی جوت جگاتا ہے ہفتہ وحدت 

نشاں جفا کے مٹاتا ہے ہفتہ وحدت 

 

فروغ دیتا ہے عشق و ولا کے جذبہ کو 

کدورتوں کو مٹاتا ہے ہفتہ وحدت 

 

رسول حق نے سنائی تھی جو دم بعثت

وہی اذان سناتا ہے ہفتہ وحدت 

 

خسارے ، گھاٹے ، ضرر افتراق امت کے 

ہمیشہ کھل کے بتاتا ہے ہفتہ وحدت

 

یہ کہ رہی ہے گل اتحاد کی خوشبو 

چمن میں تازگی لاتا ہے ہفتہ وحدت

 

حرام کرتا ہے نیندیں ستم شعاروں کی 

کہ زور و شور سے آتا ہے ہفتہ وحدت 

 

مٹا کے فرقہ ، نسب ، ملک و قوم کی تفریق 

اساس ، دیں کو بناتا ہے ہفتہ وحدت

 

صدائے عترت و قرآں بصوت خامنہ ای  

ہر اہل دیں کو سناتا ہے ہفتہ وحدت 

 

عدو کی سازشیں ناکام ہونے لگتی ہیں

اثر جب اپنا دکھاتا ہے ہفتہ وحدت 

 

جو چاہتے ہیں خدا و رسول اور امام 

وہی تو کر کے دکھاتا ہے ہفتہ وحدت 

 

یہ عقل و دیں کا نہایت اہم تقاضا ہے

یہ بالدلیل بتاتا ہے ہفتہ وحدت 

 

شعور و عقل سے پیدل ہیں دشمن وحدت

نصوص اس کی دکھاتا ہے ہفتہ وحدت 

 

ظہور کرتی ہیں جو اتحاد کی تاکید

وہ آیتیں بھی سناتا ہے ہفتہ وحدت 

 

حوزہ علمیہ قم

ظہور مولائی

15/3/1447ھ و

مطابق 

8/9/2025

Comments powered by CComment