حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی حدیثیں

امام حسن عسکری علیہ السلام
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Helvetica Segoe Georgia Times

 

۱۔ اللہ وہ ذات ہے کہ ہرمخلوق شدائداورضرورتوں کے وقت جب ہرطرف سے اس کی امیدقطع ہوجائے اوراس کے علاوہ تمام مخلوقات کے وسائل ٹوٹ جائیں تواس کی پناہ لیتی ہے۔  (بحارالانوار،ج۲وص۴۱)۔

۲۔ نیک لوگوں کی نیک لوگوں سے دوستی ومحبت نیک لوگوں کے لئے ثواب ہے،اوربرے لوگوں کی نیک لوگوں سے محبت نیک لوگوں کی فضیلت ہے، اوربدکار لوگوں کی نیکوکاروں سے بغض نیکوکاروں کے لئے باعث زینت ہے، اورنیکوکاروں کابدکاروں سے بغض رکھنابدکاروں کی رسوائی ہے۔  (تحف العقول ص۴۸۷)۔

۳۔ جس عزت دارنے حق کوچھوڑاوہ ذلیل ہوا،اورجس ذلیل نے حق پرعمل کیاوہ صاحب عزت ہوگیا۔  (تحف العقول ص۴۸۹)۔

۴۔ فقہامیں سے جواپنے نفس کی حفاظت کرنے والاہو،اوردین کی حفاظت کرنے والاہو،خواہشات نفس کی مخالفت کرنے والاہو،اپنے آقاکے حکم کی اطاعت کرنے والاہوعوام کوچاہئے کہ اس کی تقلید کریں۔  (وسائل الشیعہ ج۱۸،ص۹۵)۔

۵۔ عنقریب لوگوں پرایک ایسازمانہ آنے والاہے کہ ان کے چہرے خنداں وشادماں ہوں گے، ان کے دل تیرہ وتاریک ہوں گے سنت خدابدعت، اوربدعت الہی ،سنت ہوگی، ان کے درمیان مومن حقیراورفاسق محترم ہوگا،ان کے علماء ظالموں کے دربارمیں ہوں گے،ان کے فرمان رواجاہل وستمگرہوں گے۔  (مستدرک الوسائل ج۲،ص۳۲۲)۔

۶۔ جس نے اپنے برادرمومن کوپوشیدہ طورسے نصیحت کی اس نے اس کوآراستہ کیااورجس نے علانیہ نصیحت کی اس نے اس کے ساتھ برائی کی۔  (تحف العقول ص۹۴۸۹۔

۷۔ تمہارابہترین بھائی وہ ہے جوتمہارے گناہ بھول جائے اورتم نے جواس پراحسان کیاہے اس کویادرکھو۔  (بحارالانوارج۷۸،ص۹۳۷۹۔

۸۔ احمق کادل اس کے منہ میں ہوتاہے اورحکیم کامنہ اس کے دل میں ہوتاہے۔  (بحارج۷۸،ص۹۳۷۴۔

۹۔ جوپشت باطل پرسوارہوگا(غلط کام کرے گا) وہ پشیمانی کے گھرمیں اترے گا۔  (بحارج۷۸،ص۳۷۹)۔

۱۰۔ ہربرائی کی کلیدغصہ ہے۔  (بحارج۷۸،ص۳۷۳)۔

 

Comments powered by CComment