ربنا آتنا فی الدنیا حسنة و فی الآخرة حسنة و قنا عذاب النار ۔
پروردگار ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا فرما اور آخرت میں بھی،اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما۔
بقرہ۔۲۰۱
ربنا افرغ علینا صبراً وثبت اقدامنا وانصرنا علی القوم الکافرین۔
پالنے والے ہمیں بے پناہ صبر عطا فرماہمارے قدموں کو ثبات دے اور ہمیں کافروں کے مقابلہ میں نصرت عطا فرما۔
بقرہ۔۲۵۰
ربنا لا تواخذنا ان نسینا او اٴخطاٴنا۔
پالنے والے ہم جو بھول جائےں یا ہم سے غلطی ہو جائے اس کا مواخذہ نہ کرنا ۔(ےعنی اسکے بارے میں جواب طلب نہ کرنا۔)
بقرہ۔۲۸۶
ربنا ولا تحمل علینا اصراًکما حملته علی الذین من قبلنا۔
پالنے والے ہمارے اوپر ویسا بوجھ نہ ڈالنا جےسا پچھلی امتوں پر ڈالا گیا ۔
بقرہ۔۲۸۶
ربنا ولا تحملنا مالا طاقة لنابه واعف عنا واغفرلنا وارحمنآ انت مولانا فانصرناعلی القوم الکافرین۔
پالنے والے ہم پر وہ بار نہ ڈالنا جس کی ہم میں طاقت نہ ہو ،ہمیں معاف کردینا،ہمیں بخش دینا،تو ہمارا مولا اور مالک ہے ،اب کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما ۔
بقرہ۔۲۸۶
ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ہدیتنا وهب لنا من لدنک رحمة انک انت الوهاب۔
پالنے والے ہداےت کے بعد ہمارے دلوں کو نہ پھےرنا، ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما،تو توبہترین عطا کرنے والا ہے۔
آل عمران۔۸
ربنا اننا آمنا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار۔
پالنے والے ہم ایمان لے آئے ہیںہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہمیں جہنم سے بچا لے۔
آل عمران ۔۱۶
ربنا اغفر لنا ذنوبنا و اسرافنا فی امرنا وثبت اقدامنا و انصرنا علی القوم الکافرین۔
پالنے والے ہمارے گناہوں کو معاف کر دے ہمارے کاموں میں زیادتےوںکو معاف فرما، ہمارے قدموں میں ثبات عطا فرمااور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔
آل عمران ۔۱۴۷
ربنا فاغفر لنا ذنوبنا وکفر عنا سیئاتنا و توفنا مع الابرار۔
پالنے والے ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہم سے ہماری برائیوں کو دور کردے اور ہمیں نیک بندوں کے ساتھ مہشورفرما۔
آل عمران ۔۱۹۳
ربنا آمنا فاکتبنا مع الشاهدین ۔
پالنے والے ہم ایمان لے آئے ہیںلہذا ہمارا نام بھی تصدےق کرنے والوں میںلکھ لے۔
مائدہ۔۸۳
ربنا لاتجعلنا مع القوم الظالمین۔
پالنے والے ہمیں ظالموں کے ساتھ قرار نہ دینا۔
اعراف۔۴۷
ربنا افرغ علینا صبراً و توفنا مسلمین
پالنے والے ہمیں بہت زیادہ صبر عطا فرمااور ہمیں مسلمان دنیا سے اٹھا۔
اعراف۔۱۲۶
ربنا و تقبل دعاء۔
پالنے والے میری دعا کو قبول فرما۔
ابراہیم۔۴۰
ربنا اغفرلی ولوالدی وللمومنیں یوم یقوم الحساب۔
پالنے والے مجھے،میرے والدین کو اور تمام مومنین کو اس دن بخش دینا جس دن حساب قائم ہوگا۔
ابراہیم ۔۴۱
ربنا آتنا من لدنک رحمة و هییٴ لنا من امرنا رشداً۔
پالنے والے ہمیں اپنی رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں کامیابی کا سامان فراہم کردے۔
کہف ۔۱۰
ربنا آمنا فاغفر لنا وارحمنا وانت خیرالراحمین۔
پالنے والے ہم ایمان لے آئے ہیں،اب ہمیں معاف فرما اور ہمارے اوپر رحم کر اور تو تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔
مومنون ۔۱۰۹
ربناهب لنا من ازواجنا وزریاتنا قرة اٴعین واجعلنا للمتقین اماماً۔
پالنے والے ہماری ازواج واولاد کی طرف سے خنکی ٴچشم عطا فرما اور ہمیں صاحبان تقويٰ کا پیشوا بنا دے۔
فرقان ۔۷۴
Comments powered by CComment