حضرت امام تقی علیہ السلام کی حدیثیں

امام محمد تقی علیہ السلام
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Helvetica Segoe Georgia Times

 

۱۔ جوشخص خداپربھروسہ کرتاہے خداس کوخوش کردیتاہے ،اورجوخداپرتوکل کرتاہے خدااس کے تمام امورکی کفالت کرتاہے خداپراطمینان ایک ساقلعہ ہے جس میں مومن امین کے علاوہ کوئی پناہ نہیں لیتا، خداپرتوکل ہربرائی سے نجات اورہرقسم کے دشمن سے حفاظت کاذریعہ ہے دین عزت اورعلم خزانہ اورخاموشی نورہے، زہدکی انتہاہرگناہ سے پرہیزہے بدعتوں کی طرح کوئی چیزدین کوبربادکرنے والی نہیں ہے اورطمع سے زیادہ کوئی چیزانسان کوفاسدکرنے والی نہیں ہے، لوگوں کے امورکی اصلاح ان کے رہبرسے ہوتی ہے،اوردعاؤں سے بلائیں دورہوجاتی ہیں۔  (اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج۲ص۳۵)۔

۲۔ جوکسی بدکارکوامیدواربنادے (یااس کی آرزوپوری کردے) اس کی سب سے معمولی وچھوٹی سزامحرومی ہے۔  (احقاق الحق ج۱۲،ص۳۴۶)۔

۳۔ خداوندعالم نے بعض انبیاء کی طرف وحی فرمائی :  تمہارے دل کادنیاسے اچاٹ ہوجاناتم کوجلدراحت وآرام پہونچانے والاہے اورتمہارامیری طرف متوجہ ہونا (دوسروں سے منہ موڑلینا) تمہارے لئے باعث عزت ہے جومیری طرف سے تم کوحاصل ہوئی ہے (مگریہ سب چیزیں توخودتمہارے اپنے لئے تھیں) لیکن (سوال یہ ہے کہ) کیامیری خاطرتم نے میرے کسی دشمن سے دشمنی مول لی؟ اورمیرے کسی دست سے میری خاطردوستی کی؟  (تحف العقول ص۴۵۶)۔

۴۔ جوشخص کسی کام میںموجودہومگراس سے راضی نہ ہووہ مثل غائب شخص کے ہے اورجوکسی کام میں غائب ہومگراس پرخوش ہواورراضی ہوتووہ موجودشخص کی طرح ہے  (تحف العقول ص۴۵۶)۔

۵۔ اگرجاہل وناآگاہ شخص خاموش رہے تولوگوں میں اختلاف نہ رہے۔  (احقاق الحق ج۱۲ص۴۳۲)۔

۶۔ انسان کے خیانت کارہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ خائنوں کاامین ہو۔  (اعیان الشیعہ ،طبع جدید،ج۲ص۳۶)۔

۷۔ جوبولنے والے کی بات کان دھرکے سنے اس نے (گویا) اس کی پرستش کی پس اگربولنے والاخداکی بات کہہ رہاہے تواس نے خداکی عبادت کی، اوراگربولنے والاشیطان کی زبان سے بول رہاہے تواس نے شیطان کی پرستش کی۔  (تحف العقول ص۴۵۶)۔

۸۔ توبہ میں تاخیرکرنادھوکہ ہے، اورتاخیرتوبہ کوبہت طولانی کردیناحیرت وسرگردانی ہے اورخداسے ٹال مٹول کرناہلاکت ہے اورگناہ کاباربارکرنامکرخدا سے ایمن ہوناہے اورمکرخداسے صرف گھاٹااٹھانے والے ہی بے خوف ہوتے ہیں  (سورہ اعراف آیت ۹۹)  (تحف العقول ص۴۵۶)۔

۹۔ جس پرخداکی نعمتیں عظیم ہوتی ہیں لوگوں کی ضرورتیں بھی اس کی طرف عظیم ہوتی ہیں پس جوشخص (فراوانی نعمتوں کے بعد) لوگوں کی ضرورتوں کوپورا کرنے میں مشقتوں کوبرداشت نہ کرے ان نعمتوں کے زوال کاانتظارکرے۔  (احقاق الحق ،ج۱۲،ص۴۲۸)۔

۱۰۔  چارباتیں انسان کوعمل پرابھارتی ہیں ،صحت،مالداری،علم،توفیق،  (احقاق الحق ج۱۲ص۴۳۶)۔

 

Comments powered by CComment